صفحہ اول / علاقائی خبریں / گوجرانولہ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا دال بازار دورہ، ماڈلائزیشن تیز

گوجرانولہ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا دال بازار دورہ، ماڈلائزیشن تیز

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا علی الصبح مین دال بازار کا دورہ، اندرون شہر کے بازاروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرتے ہوئے ماڈل بازار بنانے کیلئے جاری منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خوبصورت پنجاب ویژن کے تحت دال بازار اور ملحقہ بازاروں کو ماڈل اور جدید بنانے، توسیع، فٹ پاتھ کی تعمیر، یکساں ڈیزائن کے فرنٹ اور بورڈز کی تنصیب کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ٹف ٹائل ورک اور تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے