ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شہر میں جاری سیوریج منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور ٹائم لائن کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر کے 40 سال پرانے سیوریج نظام کی مکمل اوورہالنگ کی جا رہی ہے، جس کے تحت بوسیدہ اور ناکارہ لائنوں کو تبدیل کر کے جدید سیوریج لائنز بچھائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو درپیش نکاسی آب کے دیرینہ مسائل سے مستقل نجات ملے گی اور شہری ماحول میں نمایاں بہتری آئے گی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے جوگی چوک تا ریلوے روڈ جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے واضح کیا کہ عوامی سہولت کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور ان کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Nambardar.pk Nambardar.pk Islamabad, Karach And Lahore.