صفحہ اول / علاقائی خبریں / گوجرانوالہ میں داخلہ مہم 2026 اور معیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایات

گوجرانوالہ میں داخلہ مہم 2026 اور معیار تعلیم بہتر بنانے کی ہدایات

گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اتھارٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ملک نے سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات کے داخلوں، نئے تعلیمی سال کیلئے درسی کتب کی تقسیم، معیار تعلیم، سکولوں کی مجموعی آؤٹ لک، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری Maryam Nawaz Sharif اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اساتذہ کی حاضری، طلباء کی انرولمنٹ اور سکولوں کی مجموعی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ والدین کا سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دستیاب فنڈز کو تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن، جدید سہولیات کی فراہمی اور بہتر تعلیمی ماحول کے قیام کیلئے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ طلباء کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین سہولیات بھی میسر آ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے