نمبردار راجہ عظمت علی کیانی نے ضلع ساہیوال اور اوکاڑہ کا اہم دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی کوآرڈینیٹر نمبردار ملک سرفراز احمد بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران انہوں نے صوبائی چیئرمین نمبردار اکرم جٹ، ضلعی صدر اوکاڑہ نمبردار افتخار بھٹی ایڈووکیٹ، صوبائی جنرل سیکرٹری نمبردار اویس رضا قریشی، سینیئر نائب صدر نمبردار راجہ محمد افضل سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔
نمبردار راجہ عظمت علی کیانی نے ضلعی صدر اوکاڑہ نمبردار افتخار بھٹی ایڈووکیٹ کے بھتیجے اور بھابھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے دعا مغفرت کی۔
بعد ازاں انہوں نے نمبردار راجہ محمد افضل کے ڈیرے پر جا کر انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نمبردار راجہ عظمت علی کیانی نے کہا “بہت جلد ایک بڑا سرپرائز دیں گے جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
بہت سے معاملات ایسے ہیں جو اس وقت عوامی سطح پر شیئر نہیں کیے جا سکتے، تاہم بیک ڈور بہت کچھ جاری ہے اور میرے قریبی ساتھی ان تمام معاملات سے آگاہ ہیں۔”
Nambardar.pk Nambardar.pk Islamabad, Karach And Lahore.