صفحہ اول / آرکائیو / پی ایس ایل فائنل میں شاندار کارکردگی، بہترین کھلاڑیوں اور ایوارڈز کا اعلان

پی ایس ایل فائنل میں شاندار کارکردگی، بہترین کھلاڑیوں اور ایوارڈز کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل اور اختتامی تقریب میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

فائنل میں آل راؤنڈر کارکردگی دکھانے والے ایرن ہارڈی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں 588 رنز بنانے والے بابر اعظم کو حنیف محمد کیپ دی گئی، جبکہ 22 وکٹیں حاصل کرنے والے سفیان مقیم نے فضل محمود کیپ اپنے نام کی۔ سفیان مقیم کو مجموعی طور پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار دیا گیا۔

بابر اعظم کو بیٹر آف دی ٹورنامنٹ اور سفیان مقیم کو بولر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ نوجوان کھلاڑی فرحان یوسف کو بہترین فیلڈر جبکہ شاداب خان کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا۔

وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز کوشل مینڈس کے نام رہا جبکہ فاسٹ بولر حنین شاہ کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ بہترین امپائر کا اعزاز آصف یعقوب کے حصے میں آیا۔

اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ حیدرآباد کنگز نے جیتا۔ تقریب کے دوران تمام میچ آفیشلز کو میڈلز دیے گئے۔

اختتامی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فاتح ٹیم کو رنرز اپ چیک بھی پیش کیا۔

ادھر پی ایس ایل 11 میں تماشائیوں کی تعداد نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 32 ہزار 461 شائقین نے فائنل میچ دیکھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فائنل میں شائقین نے بہترین نظم و ضبط اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں زندہ دلان لاہور کا کرکٹ سے عشق قابلِ دید تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شائقین نے دونوں ٹیموں کو بھرپور داد دی اور میچ کو خوب انجوائے کیا، جبکہ لاہور کے شہریوں نے ثابت کیا کہ وہ کرکٹ سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے