صفحہ اول / علاقائی خبریں / حافظ آباد: پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی سرگرمیاں تیز، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق متحرک

حافظ آباد: پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی سرگرمیاں تیز، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق متحرک

حافظ آباد میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے شہر میں جاری سیوریج کے میگا پراجیکٹ کی مختلف سائٹس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کی گئی اسکیم “اپنا کھیت اپنا روزگار” کے تحت ضلعی سطح پر خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔ اس ڈیسک کے ذریعے کسانوں کو رہنمائی، رجسٹریشن اور اسکیم سے متعلق سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔
مزید برآں، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ افسران نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات کو شہریوں نے سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے