وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔
اس سلسلے میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ان کے ماتحت پیرا فورس کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے تاکہ مقررہ کاروباری اوقات اور کفایت شعاری مہم کی پاسداری کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں مارکیٹوں اور ہوٹلز کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
کارروائی کے دوران نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
رات 08:00 بجے دکانیں اور رات 10:00 بجے ہوٹلز و شادی ہالز کی بندش کے لیے پیرا فورس کے دستے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ گشت اور تعمیل کو یقینی بنا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ توانائی کی بچت کے قومی مقصد کے حصول کے لیے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں خود موجود رہیں اور پیرا فورس کے ہمراہ نوٹیفکیشن کی سو فیصد تعمیل کروائیں۔
Nambardar.pk Nambardar.pk Islamabad, Karach And Lahore.