صفحہ اول / آرکائیو / ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت اجلاس

ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت اجلاس

ضلعی ترقیاتی کمیٹی نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کی مختلف سڑکوں کے پیچ ورک کی منظوری دے دی ہے، جس کا مجموعی تخمینہ 2 کروڑ 13 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ یہ منظوری ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایکسین ہائی ویز، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، منیجنگ ڈائریکٹر واسا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں موہنی روڈ، شیر دل مارکیٹ، اردو بازار، امین بازار، پائلٹ سکول روڈ، سبزی منڈی روڈ، عیدگاہ روڈ، مسلم بازار روڈ سمیت محرم جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک کی منظوری دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منظور شدہ سکیموں پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیچ ورک کے دوران معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام کام شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، لہٰذا سڑکوں کی مرمت کے کام کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے