کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نئے تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم روڈ کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ ، ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال، سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک بھی ہمراہ تھے۔
کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر سڑکوں کی بحالی و تعمیر کے ثمرات سے عوام مستفید ہورہی ہے اسٹیڈیم روڈ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے سڑکوں کی تعمیر سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولت میسر آئی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال ، سی او بلدیہ امتیاز جوئیہ دیگر افسران موجود تھے۔
Nambardar.pk Nambardar.pk Islamabad, Karach And Lahore.