صفحہ اول / آرکائیو / فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔دونوں شخصیات نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے۔قیادت نے فریقین کے تحمل کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دونوں فریقین کو پرامن مذاکرات کے ذریعے کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے میں ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا وزیراعظم نے امن عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا اور امن کے حصول کی کوششوں میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے