پنجاب کے روایتی دیہی نظام میں جہاں نمبرداری کا عہدہ عموماً مردوں تک محدود رہا ہے، وہاں ضلع سرگودھا کے گاؤں چک 107 جنوبی میں ایک منفرد مثال قائم ہو گئی ہے۔ سعدیہ فیض کو اپنے والد کے انتقال کے بعد باضابطہ طور پر گاؤں کی نمبردارنی مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری نہ صرف مقامی سطح پر ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے بلکہ خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے کی جانب بھی اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔ سعدیہ فیض نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گی اور گاؤں کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔
Nambardar.pk Nambardar.pk Islamabad, Karach And Lahore.