صفحہ اول / آرکائیو / فیلڈ مارشل سید عاصم منیر "نوبل امن ایوارڈ” کے مستحق، اے پی این اے ملک بھر میں تحریک چلائے گی، عظمت کیانی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر "نوبل امن ایوارڈ” کے مستحق، اے پی این اے ملک بھر میں تحریک چلائے گی، عظمت کیانی

اسلام آباد: راجہ عظمت علی کیانی نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی فیلڈ مارشل چیف سید عاصم منیر کو عالمی سطح پر "نوبل امن ایوارڈ” کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے بانی و چیئرمین راجہ عظمت علی کیانی نے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف ملکی سلامتی کو مضبوط بنایا بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کے پیش نظر وہ اس عالمی اعزاز کے مکمل طور پر مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک مطالبہ نہیں بلکہ عوامی جذبات کی ترجمانی ہے، اور آنے والے دنوں میں خیبر سے کراچی تک پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ رہنے کا عزم رکھتی ہے۔

راجہ عظمت علی کیانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے جو کردار ادا کیا، وہ قابلِ ستائش ہے، اور بین الاقوامی برادری کو بھی ان کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے ایسے رہنماؤں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے جو امن، استحکام اور سفارتکاری کو فروغ دیتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن ملک بھر میں اس حوالے سے عوامی سطح پر آگاہی مہم بھی چلائے گی تاکہ اس مطالبے کو عالمی سطح تک مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے