صفحہ اول / آرکائیو / محسن نقوی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی

محسن نقوی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی، جس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے کئے گئے انتظامات پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی اور مذاکراتی چینلز سے پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رضا امیری مقدم کو حالیہ دورۂ ایران سے بھی آگاہ کیا۔

ایرانی سفیر نے کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کے مثبت تعمیری کردار کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، غیر ملکی وفود کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایران اور امریکا کے تنازع کا حل مذاکرات کے ذریعے نکلے، ایران امریکا تنازع کا دیرپا حل ہی خطے کے استحکام و امن کا ضامن ہے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے بھی ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے