راولپنڈی :- پاکستان کی حکومت اور ریاست نے دنیا کو تباہی سے بچا لیا اور دنیا میں تیسری جنگ عظیم کہ خطرات سے پوری دنیا کو نکال دیا ان خیالات کا اظہار صدر علماءو مشائخ پیر سید قاسم شاہ نے علماء کرام کے ایک اہم اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ عزت اور ذلت دینے والی اللہ کی ذات ہے مودی اور یاہو کی کوشش تھی کہ پاکستان سازشوں اور فتنوں کا شکار رہے لیکن اللہ نے اتنا ہی پاکستان کو سرخرو کیا جنگ اور آگ فائدہ مند نہیں اس سے نقصان ہی نقصان ہوتا ہے آگ سے سوکھے کے ساتھ گیلے بھی جل جاتے ہیں جنگ سے بھوک افلاس جانوں کا نقصان معاشی نقصان مہنگائی کا طوفان آتا ہے جب سے جنگ شروع ہوئی ہے ایک ماہ ہو چکا ہے پاکستان انتھک کوششوں اور محنتوں سے بالاخر جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا ہے پاکستان نے دونوں فریقوں کو مذاکرات پر امادہ کیا پاکستان نے کمال مہارت سے عرب اور ایران جنگ کو روکا جو کہ اسرائیل اور انڈیا کی درینہ خواہش تھی کہ آپس میں لڑیں ۔ مگر ایک تدبیر ان کی ہے اور ایک تدبیر اللہ کی ہے اور اللہ کی تدبیر سب پہ غالب ہے اب عرب حکمرانوں کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہیے مسلمان حکمرانوں کو متحد ہونا پڑے گا اپنا ایک مضبوط بلاک بنانا پڑے گا اپنی قوت کو مضبوط کرنا پڑے گا خواب غفلت سے بیدار ہونا پڑے گا اور اس جنگ کے مستقل بند ہونے کی صورت میں مشرق وسطی میں سنہری دور کا اغاز ہوگا بقول بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے کہ اسرائیل ایک ناجائز بچہ ہے جو اپنے وجود کے بقا کے لیے قتل عام کررہا ہے اور اس صیہونی کو انسانی خون منہ کو لگا ہوا ہے اللہ کرے کہ یہ جنگ رک جائے اور مزید خون خرابے سے دنیا بچ جائے اس جنگ کا رکوانا اور اس میں ثالثی کی کوشش کرنا پاکستان کے علاوہ اور کوئی ملک نہیں کر سکتا تھا اس سلسلے میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل اسم منیر نائب وزیراعظم جناب اسحاق ڈار کی مسلسل محنت کوششیں اور کاوشوں کی وجہ سے اللہ نے ان کو سرخرو کیا پاکستان کا نام پوری دنیا کے اندر ہیڈ لائن سرخیاں اور بریکنگ نیوز بنا اللہ کرے کہ یہ مستقل امن ہو اور یہ مستقل جنگ بندی ہو ۔اور تیل کی قیمتیں کم ہوں اور ایندھن کی فراہمی ہو اور عوام سکھ کا سانس لے جمعہ اور ہفتہ کے دن جو مذاکرات ہو رہے ہیں وہ کامیابی کے ساتھ ہمکنار پائیں اور مستقل جنگ بندی ہو پیر صاحب نے کہا جمعہ کو پورے پاکستان میں علماء کرام اپنے جمعہ کے خطبات میں پاکستان کی اس تاریخی کامیابی کو اجاگر کریں گے اور یوم تشکر منائیں گے ۔ آخر میں صدر علماء و مشائخ پیر سید قاسم شاہ نے ملک کی سلامتی اور ریاستی اداروں کی حغاظت اور اس جنگ بندی کو مسقتل ہونے کی خصوصی دعا
Nambardar.pk Nambardar.pk Islamabad, Karach And Lahore.