سپہ سالارِ پاکستان، حافظِ قرآن جنرل سید عاصم منیر کی جرات، حکمت اور ایمان سے بھرپور قیادت نے آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم موڑ پیدا کیا ہے۔ جب ملک دشمن عناصر نے اس سرزمینِ پاک کو کمزور کرنے کی کوشش کی، تو اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو ایک ایسا محافظ عطا کیا جس کے کردار میں اخلاص اور فیصلوں میں جرأت نمایاں ہے۔ انہوں نے اپنے منصب کو صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری سمجھ کر نبھایا اور ثابت کیا کہ مضبوط اور دیانتدار قیادت قوموں کو ہر مشکل سے نکال سکتی ہے۔
دنیا کی تاریخ میں جب بھی امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنے والی قیادت کا ذکر ہوگا، جنرل سید عاصم منیر کا نام نمایاں رہے گا۔ انہوں نے اپنی عسکری بصیرت اور دانشمندی سے نہ صرف پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی حکمتِ عملی اور تحمل نے یہ واضح کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا ہر فیصلے کی بنیاد ہے۔
آج الحمدللہ، پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں عزت و وقار کے ساتھ بلند ہے، اور وہ عناصر جو پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے تھے، خود ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں۔ چاہے دفاعی میدان ہو یا دیگر چیلنجز، مضبوط قیادت نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ یہ وہ قیادت ہے جس نے قوم کو حوصلہ دیا، اعتماد بحال کیا اور یہ پیغام دیا کہ پاکستان ہمیشہ مضبوط اور قائم رہے گا۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد 🇵🇰
Nambardar.pk Nambardar.pk Islamabad, Karach And Lahore.