صفحہ اول / آرکائیو / حضرت مولانا اشرف علی صاحب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

حضرت مولانا اشرف علی صاحب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

جانشین شیخ القرآن حضرت مولانا اشرف علی صاحب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی وفات سے دینی و علمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مولانا اشرف علی صاحب نے اپنی پوری زندگی اتحادِ امت، توحید کی سربلندی اور اتحاد بین العلماء والمسلمین کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی دینی، تعلیمی اور اصلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ سہ پہر 3 بجے لیاقت باغ میں ادا کی جائے گی۔

اس موقع پر صدر علماء مشائخ پیر جی سید قاسم شاہ نے مولانا اشرف علی صاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک عظیم علمی و روحانی شخصیت تھے جن کی کمی کبھی پوری نہیں کی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے