صفحہ اول / علاقائی خبریں / پیر سید قاسم شاہ کی مفتی مسرت اقبال سے تعزیت، اہلیہ کے المناک قتل پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر سید قاسم شاہ کی مفتی مسرت اقبال سے تعزیت، اہلیہ کے المناک قتل پر گہرے دکھ کا اظہار

صدر علماء و مشائخ، پیر سید قاسم شاہ نے جمعیت علمائے اسلام تحصیل میٹروپولیٹن راولپنڈی کے امیر مفتی مسرت اقبال سے ملاقات کی، جس میں مفتی مسرت اقبال کی اہلیہ کی المناک اور دردناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اس افسوسناک واقعے میں ملوث سفاک قاتل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے لائرز فورم کو فعال کرنے پر مشاورت بھی کی گئی۔ اس موقع پر انصاف کی فوری فراہمی پر زور دیا گیا۔

آخر میں پیر سید قاسم شاہ نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے لواحقین کو اس عظیم صدمے پر صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے