سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ،
غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے حوالے سے سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات، فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے،
سی پی او راولپنڈی، ڈی پی او چکوال، ڈی پی او مری، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹیز کی سپرویژن کررہے ہیں،
راولپنڈی پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،
350 سے زائد سپیشل پکٹس سمیت شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی، اہم شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات،
سی پی او راولپنڈی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس، فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کا حکم،
ڈی پی او چکوال، ڈی پی او مری، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران کی شرکت،
ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، تھانوں کی موبائلز سمیت دیگر کوئیک رسپانس یونٹس کی ٹیمیں الرٹ گشت پر مامور،
شہر کے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں، مارکیٹس، دکانوں اور ہوٹلز کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند، تمام مقامات پر سخت سکیورٹی تعینات اور کڑی نگرانی جاری،
شہر میں داخل ہونے والے تمام بس اڈوں کو عارضی طور پر بند کر کے سخت چیکنگ کا نظام نافذ، داخلی پوائنٹس پر سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی،
شہر بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی، مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی اور چیکنگ کا عمل جاری،
حساس تنصیبات، اہم سرکاری و نجی مقامات اور قیام گاہوں کے اطراف سکیورٹی مزید سخت، کڑی نگرانی جاری،
سیف سٹی، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 24/7 مانیٹرنگ، کنٹرول روم سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی رپورٹس افسران چیک کررہے ہیں،
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل، شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستے فراہم،
فول پروف سکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی
Nambardar.pk Nambardar.pk Islamabad, Karach And Lahore.