راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن ڈی بلاک نزد الفرقان مسجد میں قائم العلم ایجوکیشن سسٹم میں نئے تعلیمی سال 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں شعبہ حفظ کے ساتھ معیاری انگلش میڈیم تعلیم بھی جاری ہے۔ ادارے میں محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں۔
اس موقع پر پرنسپل مفتی طاہر محمود شاہ نے اساتذہ کرام کے ساتھ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کی ہمہ جہت تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔
Nambardar.pk Nambardar.pk Islamabad, Karach And Lahore.