صفحہ اول / آرکائیو / پاکستان افغانستان کے ساتھ بہت اچھا کر رہا ہے، امریکی صدر

پاکستان افغانستان کے ساتھ بہت اچھا کر رہا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں سنبھال رہا ہے اور وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر سے پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کا احترام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس عظیم وزیرِ اعظم اور عظیم فیلڈ مارشل موجود ہیں اور قیادت انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کر رہا ہے، اس لیے وہ اس معاملے میں بالکل مداخلت نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے