ریاست کے اصل عوامی نمائندے تو نمبرداران ہیں جو ہر وقت بغیر کسی مفاد کے ریاست کے شانہ بشانہ قوم اور ملک کی خدمت کر رہے ہیں، راجہ عظمت علی کیانی
اسلام آباد – آل پاکستان نمبردار کنونشن کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہو گا۔ آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیر انتظام ملک بھر کے نمبرداروں کے حقوق، نمبرداروں کو درپیش مسائل اور ریاستی نظام میں نمبرداروں کے موثر کردار کو مذید مظبوط اور اجاگر کرنے کے لئے اسلام آباد کنوشن کا انعقاد آج انفارمیشن سروسز اکیڈمی زیروپوائنٹ اسلام آباد میں ہو گا۔
اس کنونشن میں ملک کے اہم سیاسی شخصیات اور نمبرداروں کے ملک گیر رہنماء خطاب فرمائیں گے۔ اسلام آباد کنونشن میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں نمبردار شرکت کریں گے۔ تقریب کا آغاز دن بارہ بجے ہو گا جو کہ بغیر کسی وقفے کے سہہ پہر تین بجے تک جاری رہے گا۔
اس تقریب میں ملک بھر کے نمبرداروں کے ترجمان نمبردار نیوز چینل کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے بانی و چیئرمین اور ملک بھر کے نمبرداروں کے روح رواں نمبرادار راجہ عظمت علی کیانی نے بتایا کہ اسلام آباد کنونشن کا مقصد نمبرداروں کے حقوق کے ساتھ ساتھ ریاست اور نمبرداروں کے درمیان تعلق کو مظبوظ بنانا ہے کیونکہ ریاست کے اصل عوامی نمائندے تو نمبرداران ہیں جو ہر وقت بغیر کسی مفاد کے ریاست کے شانہ بشانہ قوم اور ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔
راجہ عظمت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کنونشن سے نمبرداروں کے موثر کردار کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم حکومت وقت اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان کے تعمیر و ترقی میں ملک بھر کے نمبرداران اپنا کردار حسب سابق ادا کرتے رہیں گے۔
Nambardar.pk Nambardar.pk Islamabad, Karach And Lahore.