صفحہ اول / آرکائیو / این پی سی کی نئی قیادت کو پی ڈی ایم اے کی مبارکباد

این پی سی کی نئی قیادت کو پی ڈی ایم اے کی مبارکباد

اسلام آباد: نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، نائب صدور عثمان خان و بشیر چوہدری، اور گورننگ باڈی کے اراکین عائشہ ناز، عثمان خان و دیگر کو پاکستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

پاکستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے مرکزی کوآرڈینیٹر عظمت کیانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یہ کامیابی صحافتی برادری کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی منتخب قیادت سے توقع ہے کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، درپیش مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ معیار کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پریس کلب ملک میں صحافت کا ایک اہم ادارہ ہے اور اس کی قیادت کا مضبوط اور فعال ہونا نہایت ضروری ہے۔ نئی قیادت یقینی طور پر صحافتی کمیونٹی کی خدمت کرتے ہوئے مثبت اور دیرپا روایات قائم کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے